سکول کونسل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نئی ایپلی کیشن متعارف

محکمہ تعلیم نےسکول کونسل کی کارکردگی کومانیٹر کرنے کیلئےایپلی کیشن لانچ کردی،،ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور سےڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق سکول کونسل کی کارکردگی کا جائزہ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ لےگا،فیصلےسے سکول کونسلز کےنظام کو مزید مربوط بنانےکا موقع ملے گا،ایپلی کیشن پرسکول کونسل کی تمام تر سرگرمیاں تصاویر کےساتھ آن لائن اپ لوڈ کی جائیں گی۔

ایپلی کیشن گوگل پلےسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے،ایپلی کیشن پرسکول کونسل کے تمام ممبران کی رجسٹریشن کی جائے گی،اپ لوڈجانےوالی تصاویر پرکلسٹر سنٹر کےہیڈزاپنی رائے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں