میجر لاریب حسن کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے سیکٹر جی نائن تھری میں پچھلے مہینے قتل ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب حسن ِگل کے قتل میں ملوت ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق میجر لاریب حسن کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ 22 تاریخ کو میجر لاریب کے قتل کا واقع پیش آیا۔ معاملے کی تفتیش میں 25 افسران لگے رہے۔ ہم نے دونوں قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے ملزمان نے پولیس کو بیان رکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کمپنی میں واقع پارک کے قریب ان کی موٹر سائیکل کا ٹائر پنکچر ہوا تو انہوں نے ڈکیتی کا ارادہ کر لیا۔ملزمان کے مطابق میجر لاریب اور ایک خاتون پارک میں واک کر رہے تھے۔ میجر لاریب کے سر پر بندوق رکھ کر پیسے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مزاحمت کی۔ مزاحمت ہم نے گولی چلا کر میجر کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اس قبل جی 10 میں ایک نوجوان سے نقدی اور موبائل چھیننے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ 21 اکتوبر کی شب سیکٹر جی نائن کے قریب واقع پارک میں نامعلوم افراد نے میجر لاریب کے سر پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔۔ پولیس نے ابتدا میں اسے موبائل چھیننے کا واقعہ قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں