مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعظم شیخ محمد عبداللہ کی برسی کے اجتماع پر پابندی

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعظم شیخ محمد عبداللہ کی برسی کے اجتماع پر پابندی لگا دی ہے۔ جمعرات کے روز شیخ محمد عبداللہ کی 114ویں برسی کے موقع پر ہر قسم کے اجتماعات اور پروگرامات پر پابندی لگا دی گئی۔ نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں ان کے بیٹے فاروق عبداللہ اور پوتے عمر عبداللہ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔ فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ ان دنوں نظربند ہیں۔ کے پی آئی کے مطابق نیشنل کانفرنس نے مقامی انتظامیہ کو درخواست دی تھی کہ شیخ محمد عبداللہ کی برسی کے موقع پر شیخ عبداللہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اجازت دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر سری نگر نے مسترد کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ اس موقع پر کوئی جلسہ جلوس تقریب نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی کو شیخ محمد عبداللہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اجازت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں