محسن عباس کے نئے گانے ”روح“ کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار

شوبز کی نامور شخصیات نے اداکار اور گلوکار محسن عباس کے نئے گانے ”روح“ کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کردیا۔ اس سلسلے میں مختلف گلوکاروں اور اداکاروں نے ویڈیو پیغام جاری کئے، جن میں اداکار ہمایوں سعیدم نعمان اعجاز اور نوشین شاہ نے ان کی لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے شائقین سے اس گانے کو پسند کرنے کی اپیل بھی کی جبکہ گلوکار ابرالحق نے کہا کہ محسن عباس اچھے اداکار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین گلوکار ہیں اور انہیں امید ہے کہ لوگ اس گانے اور ویڈیو کا لازمی سراہیں گے۔ گلوکار کے اس گانے کی موسیقی فراز کھوسہ نے ترتیب دی ہے جسے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں