حماد اظہر کی جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات کی،وفاقی وزیر حماد اظہر نے معاشی منصوبوں کی مالی اعانت میں اسلامی ترقیاتی بینک کے کردارکو سراہا۔تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے جمعرات کے روز اسلامی ترقیا تی بینک کے صدر سے ملا قات کی جس میں انہو ںنے بجٹ سپورٹ پروگرام کی بحالی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ترقیاتی بینک پاکستان کو کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کرے ،بجٹ سپورٹ پروگرام سے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی۔وفاقی وزیر نے آئی ڈی بی سربراہ کو پاکستان میں بینک کاذیلی دفترقائم کرنے کی بھی دعوت دی،اس موقع پر آئی ڈی بی کے صدر نے کہاکہ پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک کے کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کرلیاہے،اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو اہمیت دیتا ہے،صدرآئی ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں گامز ن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں