حسن علی اورسامعہ ایک بارپھردلہادلہن بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالر حسن علی اورسامعہ ایک بارپھردلہادلہن بن گئے ۔
ارے پریشان نہ ہوں ، یہ ان دونوں کی دوسری شادی نہیں ہے بلکہ حال ہی میں شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آنے والی سامعہ نے حسن علی کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں عروسی جوڑا زیب تن کیا اور دلہن کے روپ میں تصویریں اپلوڈ کیں۔
سسرالیوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے اعزازمیں منعقد کی گئی فیملی تقریب میں حسن علی اوراُن کی اہلیہ نےدوبارہ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔
بھارت کے شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں جس کا اظہار وہ اپنے سوشل میڈیا پر تصویریں اور پیغامات شیئر کر کے کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حسن علی اوراُن کی بھارتی اہلیہ سامعہ شادی کےبعدپہلی بار 30 نومبرنجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ پہنچی تھیں۔
جبکہ سامعہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سےہے،انہوں نےانگلینڈسےانجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کررکھی ہے جبکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیرہیں۔
حسن اور سامعہ رواں برس 20 اگست کودبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں