آسٹریلیا میں مایوس کن کارکردگی کے بعد مصباح الحق کو ہٹانے کا مطالبہ

آسٹریلیا میں مایوس کن کارکردگی کے بعدمصباح الحق کوہٹانے کا مطالبہ زورپکڑنے لگا۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے مستقبل میں بھی مصباح الحق نے امیدی ظاہرکردی۔سابق ٹیسٹ کرکٹرزاورعوام بھی مصباح کی کارکردگی سے مطمئن نہیں.

مصباح الحق کے لیے ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرکا عہدہ لیکن پہلے ہی دورے میں کارکردگی پربڑے سوال اٹھنے لگے. پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نےمصباح الحق کوعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ نعیم الحق کا ٹویٹ میں کہنا تھا آئندہ بھی بہتری کی امید نظرنہیں آرہی. سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب محمد،شبیراحمد،نویداحمداورعبدالرؤف نے بھی ٹیم کی کاکردگی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے نعیم الحق کے موقف کی حمایت کی. عوام نے بھی نعیم الحق اورسابق ٹیسٹ کرکٹرزکی ہاں میں ہاں ملائی اورچہروں کوبدلنے کا مطالبہ کردیا. مصباح الحق کوہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرکا عہدہ دینے پرپہلےہی پی سی بی پرتنقید کی جارہی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں