اماراتی پاسپورٹ کے حامل شہری 179 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کر سکتے ہیں

متحدہ عرب اماراتکا پاسپورٹ دنیا میں سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے جس پر 179 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کیا جا سکتا ہے.ذرائع

کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے مکمل ایک سال تک ’پاسپورٹ انڈیکس‘ میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔دسمبر 2018 میں اماراتی پاسپورٹ کو دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور اب تک یہ اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے اور اماراتی پاسپورٹ کا حامل دنیا بھر کے 179 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کیا جا سکتا ہے۔ دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ اور دوسرے نمبر پر آنے والے پاسپورٹ کے درمیان 8 ممالک کا فرق پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اماراتی باشندے دنیا کے 90 فیصد ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں